دبئی، متحدہ عرب امارات، 7 مارچ، 2023/پی آر نیوز وائر/ — برٹش کونسل نے حال ہی میں دبئی میں اپنی سالانہ سکولز ناؤ! کانفرنس کا انعقاد کیا! جس میں دنیا بھر سے برٹش کونسل کے شراکت دار اسکولوں سے 2،000 سے زائد تعلیمی قائدین اور پیشہ وارانہ ماہرین نے شرکت کی اور تدریس میں جدید ترین اختراعات اور بین الاقوامی تعلیم کے بارے میں تبادلہ خيال کیا۔
سکولز ناؤ! 2023، جس کا موضوع ‘بدلتے ہوئے اسکول: تمام سطحوں پر قیادت’ تھا، نے کلیدی پریزنٹیشنز، پینل مباحثوں اور ورکشاپوں کے ذریعے اسکول کی تمام کمیونٹیز سے مؤثر قیادت کو سامنے لانے پر غور کیا۔ مندوبین نے طلباء قائدین تیار کرنے کی اہمیت کے علاوہ قیادت کے فروغ کے پیشہ ورانہ طریقوں کے بارے میں بھی معلومات سے آگاہی حاصل کی۔
برٹش کونسل کے سکولز گلوبل پروگرام کی سینیئر کنسلٹنٹ ایویٹ ہچنسن نے مشمولیت پر مبنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اسکولوں کی تمام سطحوں پر قیادت کی نشوونما کے بارے میں گفتگو کی، جس سے پورے عملے میں مؤثر انداز سے ٹیلنٹ کی نشوونما اور پورے عملے میں قیادت تقسیم ہو سکے۔ اس طریقہ کار کے ذریعے ایک محفوظ اور تخلیقی ماحول پیدا ہوتا ہے جہاں طلباء میں اپنے اندر ذاتی قائدانہ ہنروں اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کا اعتماد پیدا ہو گا، جو ان کو اسکول اور ان کی پوری زندگیوں میں کام آئے گا۔ انہوں نے اس بات کا بھی حوالہ دیا کہ عالمی وباء کے تناظر میں ایک مؤثر قیادت اس سے پہلے اسکولوں کے لئے اتنی اہم کبھی نہیں رہی۔
کانفرنس دوہرے طریقے سے منعقد کی گئی، جس میں دبئی میں 300 مندوبین نے آمنے سامنے شرکت کی جبکہ دنیا بھر سے 1،700 مزید افراد ورچوئل طریقے سے بھی شامل ہوئے۔ اس منفرد وضع نے مختلف خطوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء کی جانب سے خیالات، بصیرتوں اور بہترین اطوار کا بڑے پیمانے پر تبادلہ کرنے کی سہولت فراہم کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی میں یو اے ای میں برطانوی سفیر عزت مآب پیٹرک موڈی شامل تھے۔
مصر، اردن، نائجیریا، پاکستان، پیرو، سپین اور برطانیہ سے کلیدی مقررین اور ورک شاپ پریزنٹرز نے اختراعی اور متنوع مکالمے پیش کیے۔
شائرلینڈ کالجیٹ اکیڈمی ٹرسٹ کے سی ای او سر مارک گرنڈی، جہنوں نے پہلا کلیدی خطاب کیا، نے اپنے بہترین عملے کو برقرار رکھنے اور اپنے نوجوانوں کے لئے امتیازی قابلیت کی اعلی ترین اور انتہائی مخصوص سطحیں حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دبئی میں برٹش یونیورسٹی (BUiD) کے شعبہ تعلیم کی ڈین اور خصوصی اور مشمولیت پر تعلیم کی پروفیسر، ایمان غاد نے مشمولیت پیدا کرنے کے لیے تعلیمی قیادت کے تصورات کے بارے میں گفتگو کی۔ دیگر کلیدی مقررین نے 21ویں صدی کے طلباء قائدین تیار کرنے اور اسکول کمیونٹی میں متعدد سطحوں پر قیادت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی۔
برٹش کونسل کے اسکول امتحانات کے عالمی سربراہ سائمن ہگنز نے کہا کہ "ہمیں دبئی میں اپنی آٹھویں سالانہ تقریب سکولز ناؤ! عالمی کانفرنس منعقد کرنے پر خوشی ہے۔ اس سال کے موضوع ‘تمام سطحوں پر قیادت’ نے اسکول قائدین کو ان مسائل پر غور کرنے میں مدد دی ہے جن کا ان کو عالمی وباء کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سامنا ہے اور اس کے علاوہ انہوں نے عملے، طلباء اور وسیع تر کمیونٹی کی بہتر طور پر مدد کرنے کے قابل ہونے کے لیے اپنے اسکولوں میں قیادت کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی کھوج لگایا۔”
برٹش کونسل کے انگریزی اور امتحانات کے ڈائریکٹر، مارک واکر نے خیالات، بہترین اطوار اور تناظر کا تبادلہ کرنے کے لئے دنیا بھر سے تعلیمی قائدین کو اکٹھا کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘برٹش کونسل میں ہم زندگیاں تبدیل کرنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔ ہم زندگیاں تبدیل کرنے اور ایک بہتر دنیا تشکیل دینے کے لئے افراد کے اندر ہنر، اعتماد اور تعلقات پیدا کرنے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ انگریزی سیکھنے سے لے کر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تعلیمی اسناد حاصل کرنے تک، ہم اپنے شراکت داروں کو نیٹ ورک بنانے، اختراعی تصورات دریافت کرنے اور اعلی معیار کی تعلیم تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دینے کے لئے پرعزم ہیں۔’
عالمی سطح پر، برٹش کونسل کے شراکت دار اسکول 2،000 سے زائد اسکولوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، 100،000 سے زائد اساتذہ کی معاونت کرتے ہیں اور تقریبا ایک ملین طلباء کی زندگیوں کو بہتر بناتے ہیں۔ امریکہ کے دونوں براعظموں، یورپ، افریقی صحرائے اعظم، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ، جنوبی ایشیاء اور مشرقی ایشیاء سے تعلق رکھنے والے شرکاء کے ساتھ، یہ حقیقی طور پر عالمی تقریب برٹش کونسل کے تعلیم کے ذریعے تعلقات، سمجھ اور اعتماد پیدا کرنے کے مقصد میں معاون ہوتی ہے۔
میڈيا انکوائریوں کے ليے، براہ کرم رابطہ کریں: MENA مین سینیئر کمیونیکینشز منیجر اینا کونیہوفا نے سے Anna.Koniuhova@britishcouncil.org پر
برٹش کونسل کے بارے میں
برٹش کونسل ثقافتی تعلقات اور تعلیمی مواقع کے لیے برطانیہ کا بین الاقوامی ادارہ ہے۔ ہم برطانیہ اور دنیا بھر کے ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات، سمجھ اور اعتماد کو فروغ دے کر امن اور خوشحالی لانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ہم 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں اور 100 سے زائد ممالک میں حقیقی وجود رکھتے ہیں۔ ہم نے 2020-21 میں 67 ملین افراد سے براہ راست اور مجموعی طور پر 745 ملین افراد سے مربوط ہوئے۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: www.britishcouncil.org اور http://twitter.com/britishcouncil اور http://blog.britishcouncil.org/ کے ذریعے بھی برٹش کونسل سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔
فوٹو – https://mma.prnewswire.com/media/2017467/British_Council_Conference.jpg
Photo – https://mma.prnewswire.com/media/2017466/BC_Schools_Now.jpg